
(ویب ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بورڈنے ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، جیک کلیٹن، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، کوری روکی چولی اور مچل اسٹارک بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
بیٹر جیک کلیٹن اور اسپنر کوری روکی چولی پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں،سپنر نیتھن لیون اور بیٹر مارنوس لبوشین اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برونس ریڈ چل بسے
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا،نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک میں 7 فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں۔
ول او رورکی، میٹ فشر اور مائیکل رائے کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،انجرڈ مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔
کپتان ٹام لیتھم، ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میٹ فشر، ڈین فوکس کرافٹ، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکلز، ول او رورکی، گلین فلپس، مائیکل رائے، راچن رویندرا، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ اسکواڈ میں شامل ہیں،واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔






