
( بسیم افتخار)مقامی اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھربڑا اضافہ ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس 4018 ڈالر کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےمہنگا ہوکر424236 روپے کا ہوگیاہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے ساتھ 363714 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپےاضافے کے ساتھ 6070 روپےہوگئی.
واضح رہے کہ گزشتہ روزملک بھر میں سونےکی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری نرخ نظرانداز،شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گیاتھا۔






