7

ویلنشیا ٹاؤن میں  تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرنے والی خاتون اور بچوں کے پوسٹمارٹم ہو گئے

(اسرار خان)   لاہور کے علاقہ ویلنشیا  ٹاؤن میں 3 بچوں کو زہر دینے کے بعد  خودکشی کر لینے والی خاتون  اور ان کے بچوں  کے پوسٹمارٹم مکمل ہو گئے۔ چاروں کے جنازہ کے لئے ان کے رشتہ داروں کی آمد کا انتظار کیا جائے گا۔

 چاروں میتیں  ایدھی فاؤنڈیشن کے مردہ خانہ مین رکھوا دی گئی ہیں۔  اس بدقسمت گھرانے کا سربراہ لاہور میں ہی موجود ہے لیکن خاتون کے قریبی عزیز  بیرون ملک مقیم ہیں۔ خاتون اور ان کے تین بچوں کے جنازے ان کے قریبی عزیزوں کی وطن واپسی کے بعد ہوں گے۔ تب تک میتیں ایدھی کے مردہ خانہ میں رہیں گی۔

یہ بھی پرھیں: گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں