6

 شہید میر شاہنواز بھٹو کے41ویں یوم شہادت پر گڑھی خدابخش میں مزار پر قران خوانی

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جلاوطنی کے دوران شہید کئے جانے والے بیٹے شاہنواز بھٹو کی 41 ویں برسی پر گرحی خڈا بخش میں بھٹو فیملی کے آبائی قبرستان میں قرآن خوانی ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد اور بھتو فیملی کے ارکان شامل ہوئے۔

لاڑکانہ میں خاتون اول رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور میر شاہنواز بھٹو  شہید کی بیٹی سسی بھٹو نے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں شہید میر شاہنواز بھٹو  کو خراج عقیدت پیش کیا۔  انہوں نے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی۔
 خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے میر شاہنواز بھٹو  شہید کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری دی۔ 


خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر کے انتخابات میں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو 

یہ بھی پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور انکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں، عظمیٰ بخاری 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں