
(24 نیوز )بنگلادیش کے شہر میرپور میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 میڈلز جیت لیے، جن میں دو طلائی، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
میر حمزہ کاسی نے مائنس 75 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، جبکہ طہٰ مصطفیٰ نے جونیئر مائنس 63 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ویمنز ایونٹس میں انیتا فاطمہ، حافظہ اقرا منور، اقصیٰ اعظم، لائبہ ضیا اور رابعہ فاروق نے کانسی کے تمغے جیتے, مردوں کے مقابلوں میں میر واعظ خان نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ شمش افتخار اور میر حمزہ نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
پہلے روز کی اختتامی صورتحال کے مطابق پاکستان دو گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 10 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کے انتخابات یں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو






