5

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فخر حیات اعوان کی سربراہی میں اہم اجلاس

(24 نیوز )چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فخر حیات اعوان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وکلاء کی فلاح، قانونی تعلیم کے معیار، بار کونسلز کے کردار اور عدالتی نظام سے متعلق متعدد اہم سفارشات اور مطالبات متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔

 اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں وکلاء اکیڈمیوں کےقیام کےلیےعملی اقدامات کئےجائیں اور اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ نوجوان وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید موثر بنایا جا سکےلاء کالجز میں وکلاء کے بچوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹہ بڑھا کر دس فیصد کرنے اور اس پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے لائرز پروٹیکشن ایکٹ 2023 کی تمام شقوں پر مکمل اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ نوجوان وکلاء کے لیے ماہانہ سکالرشپ جبکہ سینئر وکلاء کے لیے اولڈ ایج بینیفٹس اور فلاحی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں،اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر میں قائم لاء کالجوں کے معیار کو بہتر بنانے، صوبائی بار کونسلز کو مشاورتی اور پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرنے اور “کوالٹی، نوٹ کوانٹیٹی” کے اصول کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.

 شرکاء نے موسم گرما کی شدت کے پیش نظر پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاء کے ڈریس کوڈ سے متعلق کی گئی قانون سازی کو سراہا گیا اور ضرورت کے مطابق مزید اصلاحات اور قانون سازی پر بھی اتفاق کیا،اجلاس کے دوران آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، ایران اور فلسطین کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی،،،اجلاس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملائیشیا، عراق کے سکبدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں