7

دبئی پولیس کی ویزا ملازمت سے متعلق جعلی اشتہارات چلانے والوں کیخلاف مہم

(24 نیوز)دبئی پولیس نے ویزا اور ملازمت کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی افراد سے رقم بٹورنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ان سے متعلق آ گاہی دی جا رہی ہے۔

 دبئی پولیس کی’’دھوکا دہی سے ہوشیار رہیں‘‘مہم  جاری ہے، عوام کو آن لائن فراڈ سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر جعلی ویزا و جاب آفرز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 دبئی پولیس  کے مطابق  دھوکے باز غیر لائسنس یافتہ کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے نام استعمال کر کے فراڈ کر رہے ہیں،  عوام صرف سرکاری اور تصدیق شدہ ذرائع کے ذریعے ہی ادائیگیاں کریں،ویزا یا ملازمت کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے اسکی مکمل تصدیق ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کے انتخابات یں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں