
(ویب ڈیسک)دنیابھرمیں امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کی سفارتی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئی ہیں،الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتحال پیچیدہ ہے اور کشیدگی میں ناگہانی اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 ریکارڈ کی گئی
یہ الرٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکا اورایران کےدرمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ چکی ہے ،محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
امریکی شہریوں سے کسی ملک کو چھوڑنے کا نہیں کہا گیا اور بین الاقوامی سفر محدود بھی نہیں کیا گیا ہے۔






