
(24 نیوز )اسلام آباد کی کیپٹل ایمرجنسی سروس امتحان میں کامیاب ، رات گئے آگ لگنے سے متعلق کال ، 8 منٹ کے اندر فائز بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رسپانس ٹائم کے اندر موقع پر پہنچنے پر کیپٹل ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے عملے سے مل کر ان کی خیریت دریافت کیا،انہوں نے 2009 سے آلات اور گاڑیاں تبدیل نہ کئے جانے کا نوٹس لیا۔
کیپٹل ایمرجنسی سروس کی اپ گریڈیشن کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو 7 روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:موسلا دھار بارش سے راستے بند!سیاح پھنس گئے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قائمقام ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف نے 1122 پر فرضی آتشزدگی سے متعلق کال کی۔
رات گئے کیپٹل ایمرجنسی سروس کا فوری ردعمل دیکھ کر خوشی ہوئی، خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر رسپانس ٹائم ہی انتہائی اہم ہوتا ہے۔
کیپٹل ایمرجنسی سروس کے لئے نئی گاڑیوں اور ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔






