3

نورین نیازی کی سائبر کرائم میں حاضری نوٹس کی عدم تعمیل پرکیاکارروائی ہوسکتی ہے؟

(طیب سیف )سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا۔
این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کوسوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 20 جولائی کو طلب کیاہے۔
نورین نیازی کو ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس بھیجا گیاہے جس کے مطابق نورین نیازی پر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام ہے،انہیں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-13/3 میں قائم سائبر کرائم آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹل ایمرجنسی سروس امتحان میں کامیاب،محسن نقوی نے کارکردگی کو سراہا
نورین نیازی کو 20 جولائی 2026 کو دوپہر 12:00 بجے بیانات ریکارڈ کرانے کا حکم دیاگیاہے،نوٹس کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں