3

بیرون ملک مقیم بھارتیوں کےجرائم میں اضافہامریکی قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری

(ویب ڈیسک)بیرون ملک مقیم بھارتیوں کےجرائم میں اضافے کے بعدامریکی قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری کی جانے لگی۔
امریکامیں بغیرلائسنس ڈرائیونگ اورمنشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر بھارتی ٹرک ڈرائیورز پرپابندی لگانے پر غور ہو رہا ہے۔
بھارتی اخبار’’انڈیاٹوڈے‘‘ کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورزکی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کوتعینات کرنے کی تجویز پیش کردی ہے،اس تجویز کے نفاذ سے امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیورز متاثر ہونگے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ڈرائیورزسےمتعلق نئی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بننے والےغیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورز کیخلاف تاریخی کارروائی کریں گے،یہ ڈرائیورز سائن بورڈز بھی نہیں پڑھ سکتے، ان میں سے بہت سے منشیات کے عادی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا
ڈونلڈٹرمپ کے مطابق یہ غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں اور پورے امریکا کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہوتے ہیں،بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی ٹرک ڈرائیورزامریکا میں سنگین حادثات اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں،انہیں انکی بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں پابندیوں سمیت ملک بدریوں کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں