
(24نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز کیلئے تجویز کردہ راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کاکہناہے کہ آبی گزرگاہ پر اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پردفاع کریں گے،ایران کا عمان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں۔
کاظم غریب آبادی کاکہناہے کہ تہران نے اسلام آباد ایم او یو کے تحت امریکا سے مذاکرات کیے نہ ہی واشنگٹن سے مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے دستخط بے معنی، امریکا کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا جائے گا: خامنہ ای
ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کامزیدکہناہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے جنوبی راستے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گا،آبی گزرگاہ پر اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پردفاع کریں گے،آبنائے ہرمز کے پورے علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔






