3

آبنائے ہرمز کا متبادل؟ عراق نے ہزاروں ٹینکر شام بھیجنے شروع کر دیے

(24 نیوز ) ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے وابستہ خدشات کے بعد عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں پر انحصار بڑھا دیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ہزاروں آئل ٹینکر زمینی راستے کے ذریعے شام پہنچ رہے ہیں، جہاں سے ایندھن بحیرۂ روم کی بندرگاہوں تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں توانائی کی ترسیل کے روایتی راستوں میں تبدیلی آ رہی ہے اور شام کی بندرگاہیں تیل کی برآمدات کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مقیم بھارتیوں کےجرائم میں اضافہ،امریکی قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عراق سمیت دیگر ممالک بھی توانائی کی برآمدات کے لیے متبادل راستوں پر مزید انحصار کر سکتے ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ کے توانائی کے نقشے میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں