5

فٹ بال کی دنیاکاتاج کس کے سرسجے گا؟

(24نیوز)ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا یا اسپین فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کرے گا ؟فیصلہ کن معرکہ آج رات 12 بجے نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان نیوجرسی میں ہونےوالے اس فیصلہ کن معرکے میں دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
میچ سے قبل اختتامی تقریب کا جشن بھی منایا جائےگا جس میں عالمی شہرت یافتہ اسٹارز ٹام کروز، لورا پوزینی، روبی ولیمز اور دیگر فنکار رنگ جمائیں گے۔
فیفاورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کے مقابلے میں ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیاہے اس طرح  گولڈن بوٹ کے حقدار میسی ہوں گے یا ایمباپے؟یہ بھی فیصلہ آج ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ارجنٹائن کیخلاف فائنل سے قبل سپین کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
میگا ایونٹ کی تاریخ میں ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے کے 10 اور میسی کے 8 گولزہیں۔
ایمباپےمجموعی  22 گولزکے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 21 گول کرنےوالے ارجنٹینا کےلیونل میسی کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں