
( شاہد سپراء)گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کم ہو گئی جس سے لیسکو کی ڈیمانڈ چھٹی کے روز تین ہزار ایک سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ 3120 میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی،این پی سی سی سے لیسکو کو فراہمی 3320 میگاواٹ ہونے لگی۔
لیسکو کے پاس طلب سے زیادہ بجلی کا کوٹہ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے اورشہر سمیت مختلف علاقوں میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا ایک اور وار؛ روٹی اور نان بھی مہنگاہوگیا
رات کے اوقات میں شارٹ فال بڑھنے سے بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی،جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔






