5

پاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننےکی طرف گامزننئے تجارتی راستے فعال

(احمدمنصور) وسطی ایشیا کوعالمی منڈیوں سے جوڑنے کیلئے نئے تجارتی راستے فعال ہونے کے بعدپاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننےکی طرف گامزن ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر اور کراچی بندرگاہ سے منسلک کرکے علاقائی تجارت کا مرکز بننے کیلئے فعال اقدامات کئے گئے ہیں،ازبکستان نے پاکستان تک رسائی کیلئےافغانستان کو بائی پاس کرکے نئے تجارتی کوریڈورز کا استعمال شروع کردیا۔
آذربائیجان کے میڈیا’’دی کیسپیئن پوسٹ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق تاشقند نے پاک ایران بارڈر کے ذریعےمشینری اورخام مال کی ترسیل شروع کردی ہے،نئے کوریڈورز نے وسطی ایشیا کوپاکستانی بندرگاہوں اور عالمی منڈیوں تک اضافی تجارتی راستہ فراہم کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق اکتوبر2025 میں سکیورٹی خدشات کے باعث طورخم اورچمن بارڈر کی بندش کے بعد پاکستان نے متبادل راستے متعارف کرائے، نئے روٹ سےاب تک14 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد کارگو منتقل کیا جاچکا ہے جو نئےلاجسٹک نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہرکرتا ہے.

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے ٹرانزٹ اور لاجسٹکس کی مد میں سالانہ 3 ارب ڈالرحاصل کر سکتا ہے،نئے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے ٹی آئی آر نظام اورسنگل ونڈو کسٹمز پلیٹ فارم کو فروغ ملے گا،جبکہ سی پیک فیزٹومیں گوادرپورٹ کا کردار مزید مضبوط ہوگا،پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے ٹرانزٹ اور لاجسٹکس کی مد میں سالانہ 3 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں