
(ذاکر حسین)قصور میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔
واقعہ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے ساندہ چستانہ میں پیش آیاجہاں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حقیقی بھائی نے اپنے بڑے بھائی ساجد ایڈووکیٹ کو اس وقت چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جب دونوں بھائیوں کے درمیان معمولی سی تلخ کلامی کے بعد دونوں بھائیوں کا گھر کے قریب آمنا سامنا ہوا ۔
مقتول ساجد قاتل سمیت تمام اہل خانہ کا واحد کفیل بتایا جاتا ہے، قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار
ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔






