3

نورین نیازی کا معرکہ حق سے متعلق بیان قابل افسوس ؛ طارق فضل چودھری طلال چودھری 

(24نیوز)وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے کہ  نورین نیازی کا معرکہ حق سے متعلق بیان قابل افسوس ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بار بارپاکستان کی فتح کا ذکر کیا، معرکہ حق سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بیان افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گودی میڈیا نے نورین نیازی کے متنازع بیان کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا لیا
وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچاناہے، نورین نیازی کا معرکہ حق سے متعلق بیان قابل افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں