4

 انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتاوہ صرف ایک بار ہوتی ہے؛ احد رضا میر

(ویب ڈیسک) معروف اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ میرے نزدیک انسان بار بار محبت میں مبتلا نہیں ہو سکتا۔
احد رضا میر حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ مایا علی کےساتھ ایک پروموشنل انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں دونوں فنکاروں نے محبت کو دوسرا موقع دینے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران احد رضا میر نے کہا کہ میرے خیال میں انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتا، محبت صرف ایک ہی بار ہوتی ہے۔
اداکارہ مایا علی نے احدرضامیر کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پہلی محبت ہی سچی ہو، پہلی بار انسان غلطی بھی کر سکتا ہے۔
مایا علی کی بات پر احد رضا میر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی محبت غلط ثابت ہو سکتی ہے، لیکن میرے نزدیک انسان کئی بار محبت میں نہیں پڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ایک بار پھر شرکت، ویڈیوز وائرل
واضح رہے کہ احد رضا میر کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہے،اداکارہ سجل علی سے شادی اور بعد ازاں علیحدگی کے علاوہ ان کا نام مختلف مواقع پر اداکارہ رمشا خان اور دنانیر مبین کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں