3

آزاد جموں و کشمیرمیں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے؛چیف الیکشن کمشنر 

(حاشروڑائچ)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل نے عام انتخابات 2026 کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 مقررہ شیڈول کے مطابق بروقت منعقد ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق افواہیں اور فیک نیوز بے بنیاد ہیں، عوام ان پر توجہ نہ دیں،ملازمین کی پولنگ کل مقررہ پروگرام کے مطابق ہوگی، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
 چیف الیکشن کمشنرکے مطابق مہاجرین جموں و کشمیر کے حلقوں سمیت تمام ریٹرننگ افسران کو پولنگ میٹریل پہنچا دیا گیاہے،حلقہ LA-24 پونچھ و سدھنوتی-7 (بلوچ) میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ری شیڈول کی جائے گی،حلقہ LA-24 کے علاوہ تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننےکی طرف گامزن،نئے تجارتی راستے فعال
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن کی تمام انتظامی اور انتخابی تیاریاں مکمل ہیں،انتخابات کے دوران پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی پر مامور ہوں گے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس فورس تعینات رہے گی،عوام بلا خوف و خطر گھروں سے نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں،تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، انتخابات شفاف، پرامن، آزادانہ اور غیر جانبدار انداز میں منعقد ہوں گے،انتخابات مؤخر کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اب ملتوی کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد انتخابات ہر صورت مقررہ وقت پر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں