
(24 نیوز)جنوبی کوریا کے معروف میوزک گروپ بی ٹی ایس (BTS) کے رکن کم تہیونگ (وی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں سے گفتگو کے دوران پاکستان آنے اور یہاں کے مشہور کھانوں کا ذائقہ چکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔
یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی جب ایک پاکستانی مداح نے وی کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر وی نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہاں مجھے بریانی اور کڑاہی کھانے کو ملے گی؟
وی کے اس دلچسپ جواب کے بعد پاکستانی مداحوں نے سوشل میڈیا پر بریانی اور کڑاہی کی تصاویر اور پیغامات شیئر کرنا شروع کر دیے اور انہیں پاکستان آنے کی بھرپور دعوت دی۔
مزید پڑھیں:ویڈیو :دنیا بھر کے 43 ممالک میں ایک ہی دن آسمان پر منفرد منظر، نیا عالمی ریکارڈ قائم
اسی آن لائن سیشن کے دوران وی نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے مداحوں سے بھی گفتگو کی۔
ایک بھارتی مداح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھارت کا دورہ بھی کرنا چاہتا ہوں۔
تاہم بی ٹی ایس کے آرِیرنگ ورلڈ ٹور کے شیڈول میں جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک کا ذکر نہیں ہے۔
اور نہ ہی اب تک اس گروپ کے جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک کے انفرادی ٹور کا کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔






