3

 سٹیج  اداکارہ پر تشدد! معاملہ سنگین ہو گیا

(ویب ڈیسک )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے مقامی تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے تھیٹر میں ڈرامے کے دوران اداکارہ کو ملزم راجہ زین نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے خلاف کاررورائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں اداکاروں کو تحفظ دینا تھیٹر مالکان کی ذمے داری ہے، ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، کسی کو خواتین کی تضحیک کرنے اور بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، ملزم راجہ زین کی ضمانت منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 یہ بھی پٖڑھیں:بچپن میں آخر کیا ہوا تھا؟بھارتی اداکار سہیل خان کا چونکا دینے والا انکشاف

واضح رہے کہ شیخوپورہ پولیس نے تھیٹر ڈرامے کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اداکارہ شمع ناز پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں