4

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ماضی کا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو مرحوم ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

عتیقہ اوڈھو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور ماضی کی یادوں پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران جب ان کی ایک پرانی فلم کا کلپ دکھایا گیا، جس کی ہدایتکاری اقبال کشمیری نے کی تھی، تو عتیقہ اوڈھو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گانے چلا کر آپ مجھے رُلا دیں گے، کیونکہ ان سے مجھے اقبال کشمیری صاحب یاد آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری کا اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق حیران کن انکشاف 

 میں نے ان کے ساتھ جو ڈر گیا وہ مر گیا اور ممی میں کام کیا، اگرچہ فلم ممی زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، لیکن اس کی شوٹنگ سے جڑی بے شمار خوبصورت یادیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید بتایا کہ میں شوٹنگ کے دوران اکثر اقبال کشمیری سے مذاق کرتی تھی کیونکہ مجھے رقص کرنا نہیں آتا تھا۔

 اقبال صاحب اداکاری اور فلم سازی سے بے حد محبت کرتے تھے، وہ مجھے ڈانس سکھانے کے لیے خود ناچ کر دکھاتے تھے۔

 جب بھی ان کی وفات کا خیال آتا ہے تو بہت دکھ ہوتا ہے، وہ اپنے کام کے لیے غیرمعمولی جذبہ رکھتے تھے۔

 لیکن آج کل ہماری انڈسٹری زیادہ تر پیسے کے گرد گھومنے لگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں