7

آسٹریلیا میں پہلے پاکستانی آم اور کثیرالثقافتی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

(24 نیوز)آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں ہائی کمیشن آف پاکستان اور قونصل خانہ جنرل پاکستان میلبورن کے زیرِ اہتمام پہلا پاکستانی آم اور کثیرالثقافتی فوڈ فیسٹیول منعقد ہوا۔

 یہ تقریب شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی، جس میں 30 ہزار سے زائد افراد (سرکاری داخلہ ریکارڈ کے مطابق) نے شرکت کی اور ثقافت، برادری اور پاک۔آسٹریلیا دوستی کا بھرپور جشن منایا۔

ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر، محترمہ جیسنٹا ایلن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ متعدد وزرا اور اراکینِ پارلیمنٹ کی موجودگی نے فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فیسٹیول کی نمایاں خصوصیات میں کثیرالثقافتی ثقافتی پویلینز شامل تھے، جہاں پاکستان، چین، ترکیہ، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے بھرپور ثقافتی ورثے کو پیش کیا گیا۔

اس فیسٹیول نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو قومی یکجہتی اور فخر کے جذبے کے تحت متحد کیا بلکہ آسٹریلوی سیاسی قیادت کے سامنے پاکستان کی مثبت ثقافتی شناخت اور پاکستانی تارکینِ وطن کے مؤثر کردار کو بھی نمایاں کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا

یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اورسولرسے کم پیداوارکے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں