10

19 جولائی پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان قائم اٹوٹ رشتے کی علامت ہے؛بلاول بھٹو

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)بلاول بھٹو زرداری نے حقِ خودارادیت کے لیے  طویل جدوجہد جاری رکھنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

پی پی پی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 19 جولائی پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان قائم ایک اٹوٹ رشتے کی علامت ہے،یہ دن ہماری مشترکہ تاریخ، مشترکہ قربانیوں اور مشترکہ امنگوں پر قائم  اس رشتے کی علامت ہے جسے کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی،آزادی، امن اور انصاف کی آرزو رکھنے والی قوم کی امید کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی،انہوں نے کہا کہ بھارت   ظلم و جبر کے تمام رکارڈ توڑنے کے باوجود  مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک خود ارادیت کو دبا نہیں سکا۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حقِ خودارادیت کے لیے  طویل جدوجہد جاری رکھنے  پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم الحاقِ پاکستان بے مثال جذبے و عزم کے ساتھ منانے  پر کشمیری عوام کو  خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

  بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ پیپلز پارٹی  غیرمتزلزل عزم کے ساتھ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ مؤقف کی  حمایت کرتی ہے،  جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے بغیر ممکن نہین۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری  کواقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں