
(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
واقعہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا، جہاں فلیٹ میں اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی،متعلقہ تھانے کی پولیس نے متاثرہ خاتون ملینڈا مائی کے والد رابرٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد آدی محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ 17 جولائی کی رات اس وقت پیش آیا، جب ملزم خاتون کو گھر چھوڑنے آیا جس کے بعد خاتون نے اسے مشروب کیلیے فلیٹ میں آنے کی اجازت دی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا مشروب پینے کے بعد وہ سو گئیں اور کچھ دیر بعد بیدار ہونے پر خود کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنتا ہوا پایا،مزاحمت اورملزم کو روکنے کی کوشش کی، شور مچایا تو وہ فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے بعد میں ملزم اپنا موبائل فون لینے دوبارہ اپارٹمنٹ آیا لیکن خاتون کی مزاحمت کے بعد دوبارہ فرار ہو گیا،متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر فرانزک کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : غیرملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا نامزد ملزم گرفتار






