7

ہم ہجرت کرنے والے کشؐیریوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنے دیں گے عطا تارڑ

(24نیوز)  اطلاعات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ہجرت کرنے والے کشؐیریوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔

لاہور  میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

عطا اللہ نارٹ نے مزید کہا کہ   کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔  کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔  کشمیر کاز کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ کشمیر میں ہونے والے انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔  مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر ورکر ملکی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ کارکن ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔کارکنوں کی جانب سے دی گئی عزت کا مشکور ہوں۔

عطا تارڑ نے نورین خان نیازی کی متنازعہ پوڈ کاسٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اپنے بھائی کی سیاست کے پیچھے ایسے بیانات دیئے جو بھارتی میڈیا کی زینت بن۔ نورین نیازی کے بیان پر عوام میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔  خیبر پختونخوا کے مسائل پر انہوں نے کبھی تنقید نہیں کی۔ یہ اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ  نورین نیازی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔  پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور  پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  جنگ یا امن کے فیصلے کا اختیار صرف سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پاس ہے، عباس عراقچی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں