
(24 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی کوٹلی آتا ہوں گھر جیسا لگتا ہے ،کوٹلی کے انتخابی نمائندے خاندان کا حصہ ہیں ،ہم ایک دوسرے کی غم و خوشی کے شریک ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی کے سکندر حیات اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے،ٹکٹ کے اتنے خواہشمند تھے کہ ہم پریشان ہوگئے ،پارٹی کو ہدایت کی کہ صرف وفادار ساتھیوں کو ٹکٹ دینا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،سیاست دانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ،ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب جتوانا عوام کا کام ہے ،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،پچھلے الیکشن سے زیادہ بہتر نتائج کی توقع ہے۔
چیئر مین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ،اکثریت حاصل کرنے کیلئے کوٹلی کی ہر سیٹ درکار ہے،مطلوب انقلابی کے بیٹے کو اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،موقع ملا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے ،مطلوب انقلابی کے بیٹے کو اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے،یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،موقع ملا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کو بھی حق حاکمیت ،حق ملکیت اور روزگار دلانا چاہتا ہوں ،27جولائی کو ہر جگہ سے تیر کو کامیاب کروائیں ،اس بار پورے کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتنا ہے ،پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جس نے بھارت میں کشمیر کی آزادی کی بات کی،کشمیر کے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق عالمی سطح پر بھی کشمیر کے معاملے کو بہتر انداز میں اٹھائیں گے ،فیصلہ سازی کے اداروں میں آزاد کشمیر کی آواز اٹھانا لازم ہے ، او آئی سی میں کشمیر کا مبصر ہونا چاہئے ،این ایف سی بھی بھی کشمیر کا نمائندہ موجود ہونا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اورسولرسے کم پیداوارکے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ






