4

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹرسکندر مومنی آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

(انور عباس) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی متوقع طور پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی دورے میں پاکستان کی قیادت اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔   

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سکندر مومنی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا اور ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،سرحدی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے،ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا،ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے دوران تجارت کے فروغ اور سیکیورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کرنا ہے،دونوں راہنما اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے تناظر میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ 

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا،دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی، اور امیگریشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  رواں سال کتنے ارب روپے کے موبائل فونز درآمد ہوئے؟جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں