4

فیصل آباد: 12 ارب کے مبینہ فراڈ  سکینڈل میں فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو گرفتار 

(ویب ڈیسک)فیصل آباد ایف آئی اے نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کے کرپشن سکینڈل پر فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو افسران کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 2007 سے 2015 کے دوران دو کمپنیز نے فیسکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی خرید و فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 11 ارب 96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ لائسنس کے بغیر بجلی فروخت کی گئی اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی سپلائی جاری رہی۔ 

ایف آئی اے نے فیسکو کے دو سابق سی ای اوز خورشید عالم اور احمد سعید اختر کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کروا دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں  :  ایران نے امریکی دفاعی میزائل نظام کا توڑ نکال لیا ، پینٹاگون تشویش میں مبتلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں