4

فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں نیتن یاہو ارجنٹینا کے جیتنے کےحامی ہیں

(ویب ڈیسک)  آج شب  فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہو رہا ہے۔ فٹ بال کے فین ارجنٹینااور سپین کے اس میچ میں  اپنی اپنی فیوریٹ ٹیم کے جیتنے کی امید کے ساتھ میچ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان میں بیشتر فین ارجنٹینا کو جیتتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان فینز کے لئے یہ ایک دلچسپ خبر ہو گی کہ اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو بھی ارجنٹینا کو ہی جیتتے دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے ارجنٹینا کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ڈسکس ہو رہی ہے۔ 

ٹائمز آف اسرائیل نے کل 18 جولائی کو  ایک خبر ایکس پر موجود  مختصر  وزیراعظم کے دفتر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کلپ کے ساتھ پوسٹ کی جس مین نیتن یاہو نے ارجنٹینا کی فائنل میچ میں حمایت کا اعلان کیا۔  نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ  اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو اسرائیل میں مقیم ارجنٹینا کے سفیر سے ہفتہ 18 جولائی کو ملاقات کرتے ہوئے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کی حمایت کی۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سپین کے خلاف  آج شب ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے ارجنٹائن کے لئے اپنی حمایت کا پبلکلی اعلان کیا، جب وہ اسرائیل میں جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا  کے سفیر سے ملاقات کر رہے تھے۔

نیتن یاہو کے مطابق، ربی شمعون ایکسل واہنش نے ارجنٹائن کے اسرائیل نواز صدر جاویر میلی کا ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کے “دوست” کی حمایت پر زور دیا گیا۔

اس پیغام کو سن کر نیتن یاہو نے کہا،  “جیویر، آپ ایک دوست ہیں، ایک سچے دوست۔ آپ ایک بہترین دوست ہیں، ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں، ہم کل سمیت کئی طریقوں سے ارجنٹائن کی حمایت کرتے ہیں۔ گڈ لک!” نیتن یاہو نے جواب میں کہا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ نیتن یاہو کے دفتر کی جاری کردہ اس ویڈیو  پوسٹ پر کچھ نے اتوار کے میچ کو میڈرڈ اور بیونس آئرس میں اسرائیل کے بارے میں مخالفانہ خیالات کی وجہ سے ایک انتہائی علامتی مقابلے کے طور پر کاسٹ کیا ہے، کچھ آن لائن پوسٹس میں ارجنٹائن کے لیونل میسی پر تنقید کی گئی ہے اور سام دشمن سازشی نظریات کو فروغ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں