6

نیلم ویلی میں کلائوڈ برسٹ سیلابی ریلے سے تباہی مکانات دکانیں مسجد تباہ

(24  نیوز )نیلم ویلی کے علاقے کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ، اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، مکانات ، دکانیں اور ایک مسجد زمین بوس ہو گئی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 مکانات، 16 دکانیں، ایک مسجد اور ایک مڈل سکول کی عمارت سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کلاؤڈ برسٹ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کٹھہ پیراں کی عمارت بھی شدید متاثر ہوئی جس سے تعلیمی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

فلیش فلڈ کے باعث ایک کیری وین، دو جیپیں، 11 موٹر سائیکلیں اور 6 لکڑی کے پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، انتظامیہ کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے کا عمل جاری، حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اور سولر سے کم پیداوار کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں