6

سپین نے  ورلڈ کپ 2026 جیت لیا، گولڈن بوٹ ایمباپے، گولڈن بال، روڈری، گلوو  یونائی سائمن کو ملا

(وسیم عظمت) سپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 جیت لیا۔ نیوجرسی میں ہوئے گائنل میچ میں سپین نے ارجنٹینا کو زیرو کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دی۔ یہ میچ ایکسٹرا ٹائم تک چلa۔ پہلے دو ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکی تھیں۔ 105 منٹ کا کھیل ہو چکنے کے بعد پہلا گول ہوا جب  ایک غیر روایتی پاس پر فیران ٹوریس نے بال گول پوسٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کر لی۔  

دائیں طرف سے آتے ہوئے کراس پاس کو   گول  پوسٹ کے بائیں کنارے کے سامنے  بھاگتے ہوئے نیکو ولیمز  نے ایسے پا لیا کہ وہ خود بال کو ہینڈل کرنے کی جسمانی پوزیشن میں ہی نہیں تھے۔ ولیمز نے اپنے جسم سے پیچھے آ رہی بال کو  خود ہولڈ کرنے کی کوشش کئے بغیر  اسے روکے بغیر  اپنے پاؤں سے اس کا رخ پیچھے کی طرف موڑ دیا جہاں یہ فیران ٹوریس تک پہنچ گئی۔ ٹوریس نے بال کو روکے بغیر اسی لمحے کے دسویں حصے میں گول پوسٹ کی طرف پھینل دیا جہاں دو درجن کے لگ بھگ اچھی کوششوں کو روکنے والے گول کیپر  اسے روکنے کے لئے کچھ نہیں کر سکے۔

 ٹوریس نے سپین کو 1-0 کی جو برتری دلوائی اسے توڑنے کی ارجنٹینا کی کوششیں ناکام رہیں اور بظاہر پانچ منٹ بعد پینلٹی شوٹس کی طرف جاتا  ایکسٹرا ٹائم سپین کی جیت پر منتج ہوا۔

سپین نے  2010 کے بعد یہ دوسرا ورلڈ کپ جیتا ہے۔

ایکسپٹرا ٹائم میں سپین کی ایکسٹرا کوشش

پہلے ہاف کے ابتدائی منٹوں سے ہی سپین کی ٹیم نے بال پر قبضہ جما لیا تھا جو دو ہاف میں اس طرح برقرار رہا کہ دو تہائی وقت بال سپین کے کنٹرول میں رہی۔ اس دوران سپین کے سٹرائیکرز نے ارجنٹینا کی گول پرسٹ پر دو درجن کے لگ بھگ حملے کئے جو سب کے سب  گول کیپر   ارجنٹینا کے  شاندار گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے روک لئے۔  جس شاٹ سے گول ہوا اس کو مارٹینیز روک ہی نہیں سکتے تھے۔ 

سپینش ٹیم اور پرستاروں کا جشن

سپین نے فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد 2026 کا فیفا ورلڈ کپ جیت لیا  تو سٹیڈیم میں سپین کی ٹیم اور سپورٹرز نے مل کر خوب جشن کیا۔یہ جشن ایوارڈز اور ٹرافی ملنے کے بعد بھ یجاری رہا۔

 اس دوران ہی ٹرافی اور ایوارڈز دینے کی تقریب آغاز کی گئی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے ہوئے تھے۔

اتوار کو پورے میچ میں سپین کا کنٹرول رہا، ارجنٹائن نے گول پر ایک بھی شاٹ نہیں لگنے دیا۔ یہ میچ بھی سپین کی  ایک دم گھونٹ دینے والی دفاعی کوشش کا تسلسل تھا۔ سپین نے پورے ورلڈ کپ میں صرف ایک گول کروایا۔

سپین کی کارکردگی نے ارجنٹائن کو بیک ٹو بیک ورلڈ کپ جیتنے سے روکا، اور اس نے لیونل میسی کے بین الاقوامی کیریئر کو ہار کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔

یہ ہیں 2026 ورلڈ کپ میں ایوارڈ پانے والے 
فیفا ورلڈ کپ کے ایوارڈ اور ٹرافی دینے کی تقریب میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  خود موجود تھے۔


گولڈن بال

 ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی  سپین کے روڈری کو گولڈن بال دیا گیا۔
گولڈن بوٹ

ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کے لیے دینا جانے والا گولڈن بوٹ  فرانس کےکیلئین ایمباپے کو گولڈن بوٹ دیا گیا۔ ایمباپے دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے والے  کھلاڑی بنے۔

گولڈن گلوو،

بہترین گول کیپنگ کرنے پر  ٹورنامنٹ کے ٹاپ گول کیپر کو دیا گیا گولڈن گلوو  سپین کے یونائی سائمن کو ملا۔ سائمن نے ورلڈ کپ کے سارے میچوں میں صرف ایک گول ہونے دیا۔
بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ بھی  اسپین کے پاؤ کیوبارسی کے حصے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں