3

ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی سپین کے نام

(24 نیوز)سپین نے فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

سپین کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سپین کے خلاف ورلڈکپ ایونٹ میں صرف ایک گول سکور ہوا، 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم سپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ سپین ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں