6

حسن علی کیساتھ بھارت میں کیا ہوا؟ اہلیہ نے وائرل ویڈیو کی حقیقت آشکار کر دی

(24 نیوز)پاکستانی  فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں خبروں کی زینت بن گئے تاہم اس بار اپنی اپنی شاندار بولنگ، جارحانہ انداز اور میدان میں پرجوش شخصیت کے باعث نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو کے سبب جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن علی کو بھارت میں ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ایک مختلف نوجوان ہے، جس کی شکل حسن علی سے بامشکل ہی مشابہت رکھتی ہے۔

 وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان نے کہا کہ ہم گزشتہ 3 برس سے بھارت نہیں گئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرنی چاہیے۔

 انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے سامیہ خان نے لکھا کہ بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کتنے معصوم ہیں جو کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین کر کے اسے آگے پھیلا دیتے ہیں۔

بھارت گئے ہوئے 3 سال ہو گئے، لگتا ہے لوگ ہمیں وہاں بہت یاد کر رہے ہیں، بس بلانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد پاکستانی صارفین نے بھارتی میڈیا اور بعض سوشل میڈیا صفحات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کی حسن علی سے کوئی واضح مشابہت نہیں، جبکہ بعض نے دعویٰ کیا ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی گمراہ کن معلومات پھیلانا غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں