3

شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس وکیل کی درخواست پر دلائل طلب

(ویب ڈیسک ) لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل کراچی کی ایک عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت کی جائے۔

عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متفرق درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں:شہباز شریف

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں