
(24 نیوز)لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہورہائیکورٹ،مال روڈ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔
گلشن راوی میں اب تک سب سےزیادہ 42.2 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،سمن آبادمیں 41.2 ملی میٹر، سگیاں میں 17.4 ملی میٹر،فرخ آبادمیں 11.6 ملی میٹر،اقبال ٹاؤن میں 11ملی میٹر، لکشمی چوک میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں شدت اختیار کرنے لگیں، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان
محکمہ موسمیات نے 24 جولائی تک لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر شدید بارشوں کا باعث بنےگا۔






