
( ویب ڈیسک )فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں فتح کے بعد اسپین کے سپر سٹار لامین یمال ٹرمپ کے ساتھ مصافحے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران اسپین کے 19 سالہ فٹبالر لامین یامال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یمال نے ابتداء میں ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تاہم پھر صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھال لیا۔
Superstar Lamine ‘initially refusing to shake Trump’s hand’ is viral
Is that how you see it? pic.twitter.com/dh6z9q46ji
— RT Intl (@RT_on_X) July 20, 2026
وائرل ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یمال نے ہاتھ بڑھایا اور پھر پیچھے کرکے چند لمحوں کے لیے ٹرمپ کو انتظار کروایا پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر اعتماد سے مصافحہ کیا۔
ناظرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ٹرمپ کے معروف ’پاور گرپ‘ کے باوجود یمال اپنی جگہ پر پُرسکون اور ثابت قدم رہے۔
تاہم یمال نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا انجانے میں ہوا، اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ لامین یمال متعدد مواقعوں پر برملا فلسطین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ امریکی صدر اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔






