5

امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

(ویب ڈیسک )مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد امریکا میں پٹرول کی اوسط خوردہ قیمت دوبارہ 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن (AAA) کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز ملک بھر میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.003 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر میں ایران پر حملوں کے بعد سے امریکی پٹرول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں توانائی کی ترسیل متاثر ہونے سے خام تیل مہنگا ہوا، جس کا براہِ راست اثر پٹرول کی قیمتوں پر پڑا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، روسی ریفائننگ صلاحیت میں کمی اور امریکا میں ایندھن کے محدود ذخائر نے بھی پٹرول کی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کینسر کی جعلی دواؤں سے متعلق بڑا انکشاف،ڈبلیو ایچ او کی وارننگ نے سب کو چونکا دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں پٹرول کے ذخائر پانچ سالہ اوسط سے تقریباً 15 لاکھ بیرل کم ہیں، جس کے باعث قیمتوں پر مزید دباؤ برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی اور عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہوتی رہی تو آنے والے دنوں میں امریکی صارفین کو مزید مہنگے ایندھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں