4

شہری کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کا معاملہ؛لاء افسران کو22 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت 

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی ویزا کے باوجود فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق کے لاء افسر کو ہدایات لے کر  22 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے  شہری محمود الرحمن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے راؤ عبد الجبار ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے کیمرون کا وزٹ ویزا حاصل کیا،  لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے بورڈنگ پاس اور پاسپورٹ لے لیا، فلائٹ کی روانگی کے بعد آف لوڈ کی سٹیمپ لگا کر کاغذات واپس کردیئے،درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

یہ بھی پڑھیں:22 جولائی کو تعطیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں