6

کینیڈین وزیر خارجہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، سیکیورٹی افسران کی تربیتی پروگرام پر اتفاق

(اویس کیانی) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی وزارت داخلہ آمد , وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک کینیڈا تعلقات،  تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اشتراک کار کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے  اداروں کے افسران کی ٹریننگ و ایکسچینج پروگرام پر  بھی  تبادلہ خیال  کیا گیا ،  دونوں وزراء کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے  ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق  کیا ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینڈا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ  طلال چودھری نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فریم ورک مرتب کیا جانا چاہئے ۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، کینیڈین ہائی کمشنر،  ڈی جی ایف آئی اے،  ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں