5

فیصل آباد میں چوری کی 2 بڑی وارداتیں!سونا، نقدی اور گھریلو سامان لیکرنو دو گیارہ ہوگئے

(علی بھٹا) فیصل آباد  کےمختلف مقامات  چوری کی بڑی وارداتیں ہوئیں ہیں جس میں چور نقدی سونا اور گھریلو سامان بھی لے اڑے۔

فیصل آباد کے تھانہ مامونکانجن کے علاقہ میں 499 گ ب گھر میں چوری کی واردات ہوئی جہاں چور شہری لطیف شاہ کے گھر سے 10 تولہ گولڈ 42 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا لے اڑے ،چور شہری گھر سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی  100 تولہ چاندی لے اڑے ،1 لاکھ روپے نقدی اور گھریلو سامان بھی لے اڑے ۔ 

شہرکےتھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں چور شہری تسنیم عباس کے گھر سے چوری کرکے فرار ہوگئے،چور شہری کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت طلائی زیورات اور 4 لاکھ روپے زائد نقدی بھی لے اڑے۔

 پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :  دُوہری سرکاری ملازمت کرنیوالے سرکاری افسر عمران خان سیال عہدے سے معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں