5

احد چیمہ کی زیرِ صدارت اجلاس  گندم کے سٹاک اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

(24نیوز) خطے کی کشیدہ صورتحال، پیٹرول اور گندم ذخائر کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیراحد چیمہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا،اجلاس میں ملک میں گندم کے سٹاک اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ملک بھر میں گندم کی مارکیٹ مستحکم ہے اور قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاسکو معاہدوں کے مطابق تمام صوبوں کو گندم کے سٹاک ریلیز کئے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر صوبوں کو اضافی سٹاکس بھی فراہم کئے جائیں گے، اگر صوبوں کے اضافی سٹاکس کو پورا کرنے پر لئے درآمد کی ضرورت پڑی تو اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

رانا تنویر نے کہاکہ  پاسکو گندم کی ہموار سپلائی کے لیے صوبائی حکومتوں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے ،احمد چیمہ نے کہاکہ  وفاق اور صوبے مارکیٹ کے استحکام اور کسانوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں