6

سندھ سپورٹس بورڈ ناظم آباد میں آل کراچی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر ففٹین کے دلچسپ مقابلے جاری

(محمد حماد)سندھ سپورٹس بورڈ ناظم آباد میں آل کراچی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر ففٹین کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں کم عمر کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی سے مستقبل کے سٹار بننے کا پیغام دے رہے ہیں.

آل کراچی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر ففٹین بوائز اور گرلز کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور ہر پوائنٹ پر سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا,  بوائز اور گرلز ایونٹس میں سیمی فائنل مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفامنس دکھائی جبکہ کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 گرلز اور بوائز انڈر ففٹین کے فائنل میں جگہ بنانے پر زید اور زارہ کا کہنا تھاہمیں خوشی ہے کہ میں انڈر ففٹین کے فائنل میں پہنچے، کوشش ہے کہ مینز سنگلز کے فائنل میں بھی پہنچیں،  گرلز انڈر ففٹین ایونٹ میں زارہ نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 زارہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اعصابی دباؤ ضرور تھا،لیکن کامیابی نے ان کا اعتماد بحال کر دیاجب میں کورٹ میں آئی تو نروس تھی، لیکن پہلا میچ جیتنے کے بعد اعتماد آگیا, اب میرا ہدف گرلز سنگلز اور ڈبلز دونوں کے فائنل کھیلنا اور جیتنا ہے۔

 چیمپئن شپ میں کم عمر بہنیں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،  اُن کا کہنا ہے کہ قومی بیڈمنٹن اسٹار مہانور شہزاد ان کی آئیڈیل ہیں اور وہ بھی انہی کی طرح پاکستان کے لیے اعزازات جیتنا چاہتی ہیں۔

آل کراچی بیڈمنٹن چیمپئن شپ صرف میڈلز کی دوڑ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے چیمپئنز کو سامنے لانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ثابت ہو رہی ہے،  اگر ایسے مقابلے مسلسل منعقد ہوتے رہے تو یہی نوجوان کھلاڑی آنے والے برسوں میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں  یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں