4

ارشد ندیم کی گلاسکو  کامن ویلتھ گیمز میں شرکت بین وارنگٹن نے ویڈیو شئیر کردی 

(24نیوز)سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی گلاسکو  کامن ویلتھ گیمز میں شرکت ،لاہور میں برٹش ہائی کمیشن آفس  کے سربراہ بین وارنگٹن نے ارشد ندیم کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی ۔

ویڈیو میں ارشد ندیم کو پنجاب سٹیڈیم میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاریاں کرتے دکھایا گیا ہے ،ویڈیو میں ارشد ندیم بین وارنگٹن کو جیولن تھرو کی کوچنگ بھی دے رہے ہیں ۔

ارشد ندیم بین وارنگٹن کو جیولن تھرو کی گرپ کے بارے میں بتا رہے ہیں،بین وارنگٹن نے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلوں میں یکم اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 10 روز تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں