3

بغیرسوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی؛عباس عراقچی

(24نیوز)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کوخبردارکیاہے کہ بغیرسوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پراپنے پیغام میں امریکہ کوخبردارکرتے ہوئے  کہاکہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں،واشنگٹن میں کچھ عناصر مزید کشیدگی کو جنم دینے والے فیصلوں کی حمایت کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائیگی ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی:صدر ٹرمپ کا نیا اعلان
عباس عراقچی نے مزیدکہاکہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں