3

پاکستانی ویسٹ انڈین کپتان نے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کر دی

(محمد حماد )پاکستانی کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کردی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز  میں پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون پر ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ 7 اسپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، بیٹر  اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم اور محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ 

سلمان علی آغا بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہوں گے اور  پانچویں بولر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے، پلینگ الیون میں عامر جمال اور محمد عباس بھی حصہ ہوں گے۔

لیفٹ آرم اسپیشلسٹ اسپنر علی عثمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کا قوی امکان ہے،  خرم شہزاد اور محمد علی میں سے ایک فاسٹ بولر پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے باولرز کو اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے، پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دینے سے قبل کھلاڑیوں کی فِٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں