4

ایشین برڈ مین کا خطاب حاصل کرنے والے ظہیر عباس 79 برس کے ہوگئے

(24 نیوز )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے درخشاں ستارےاور ایشین برڈ مین کا خطاب حاصل کرنے والے ظہیر عباس 79 برس کے ہوگئے ہیں۔

سابق کرکٹر کو مسلسل تین ون ڈے میچوں میں سنچریاں کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ، سابق کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کا بین الاقوامی کیریئر: 1969 سے 1985 تک کے عرصہ پر محیط ہے ، ظہیر عباس نے اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ، اپنے صرف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 274 رنز بنا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

ظہیر عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 78 میچز کھیلے جس میں 5 ہزار 62 رنز شامل تھے ، ظہیر عباس نے 44 اعشاریہ 79 کی اوسط سے 12 سچنریاں کی ،ان کی اننگز میں 20 نصف سچنریاں اور 4 ڈبل سنچریاں شامل تھیں۔

انھوں نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 62 ون ڈے میچز کھیلے  جس کے دوران انھوں نے 2500 سے زائد رنز سکور کیے ، جس میں 7 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل تھیں ، وہ مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز تھے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے آئی سی سی میچ ریفری، پاکستان ٹیم کے منیجر اور بعد ازاں آئی سی سی کے صدر کے طور پر بھی خدمات بھی انجام دیں، ظہیر عباس کو پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے نفیس ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی خوبصورت اسٹروک پلے آج بھی کرکٹ شائقین کے لیے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں