3

پاکستان انویسٹرز فورم کے زیرِ اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

(24 نیوز)جدہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے زیرِ اہتمام قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 استقبالیہ میں ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار، کمرشل قونصلر محترمہ سعدیہ خان، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، چوہدری فہد، پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک میڈیا، ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ منظم اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں، اُن کا کہنا تھا کہ قونصل خانہ سرمایہ کاروں کی ہر ممکن رہنمائی اور تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر چوہدری شفقت محمود دھول کو پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، ان کی قیادت سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی رہنمائی، نئے کاروباری مواقع کی تلاش اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

نومنتخب چیئرمین چوہدری شفقت محمود دھول نے کہا کہ مختلف پاکستانی فورمز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے سرمایہ کاروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

سیکریٹری جنرل پاکستان انویسٹرز فورم عبدالخالق لک، صدر پاکستان انویسٹرز فورم ریاض غلام صفدر اور چیئرمین پاکستان ایگزیکٹو فورم منیر احمد شاد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے اتحاد، سرمایہ کاری کے فروغ، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں