3

ڈھاکہ : احتجاج شدت اخیتار کر گیامیٹرو ریل پر خوفناک دھماکہ 2 بم ناکارہ بنا دیئے گئے

( سیلم رضا)ڈھاکہ میں احتجاج شدت اختیار کر گیا ، میٹرو ریل سٹیشن پر خوفناک دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔

 اطلاع ملتے ہی ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم یونٹ کی بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو بموں کو ناکارہ بنا دیا، ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے موتی جھیل پولیس سٹیشن کے انسپکٹر (انوسٹی گیشن) عبدالسلام نے جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے اس اطلاع کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا  کہ اب تک دو بموں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے، رات 9 بجے کے بعد موتی جھیل میٹرو ریل سٹیشن کے نیچے بم کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس اور سی ٹی ٹی سی کا بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں اطلاع ملنے پر سی ٹی ٹی سی کے بم ڈسپوزل یونٹ نے برآمد کردہ بم  ناکارہ بنانے کے لیے آپریشن شروع کیا،ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ کس قسم کا دھماکہ خیز مواد یا کاک ٹیلز تھا تاہم دونوں ناکارہ بموں کے اندر سے ڈیٹونیٹرز اور طاقتور دھماکہ خیز مواد ملا، واقعے کے بعد پولیس نے ڈھاکہ کے موتی جھیل کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

تفتیش کار جائے وقوعہ سے مختلف قسم کے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اگرچہ اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا  تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، واقعہ کی اصل وجہ اور یہ دھماکہ خیز مواد وہاں کس نے چھوڑا، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں